خبرنامہ پنجاب

اورنج لائن منصوبہ، لاہورہائیکورٹ کےفیصلےکیخلاف سپریم کورٹ جانےکااعلان

لاہور: (اے پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے پر عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں تاہم ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانا ہمارا آئینی حق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مخالفین نہیں چاہتے کہ عام آدمی کو سہولیات فراہم ہوں۔ مخالفین کے وکلاء نے اورنج لائن ٹرین منصوبے میں نام نہاد کرپشن کے الزامات لگائے۔ اورنج لائن ٹرین منصوبہ عام آدمی کیلئے ہے۔ اورنج لائن ٹرین منصوبے سے 3 لاکھ افراد روزانہ مستفید ہونگے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ توانائی منصوبوں کی تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ بجلی منصوبوں کی وزیراعظم خود نگرانی کر رہے ہیں۔ آئندہ سال تک لوڈشیڈنگ کے اندھیرے بہت حد تک ختم ہو جائیں گے