خبرنامہ پنجاب

اورنج لائن منصوبہ: لاہورہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

لاہور: (اے پی پی) اورنج ٹرین منصوبے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ اورنج لائن منصوبے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ پنجاب حکومت کی جانب سے چیلنج کیا گیا ہے۔ سینئر ایڈووکیٹ مخدوم علی خان کے ذریعے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ اورنج ٹرین مںصوبے کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے لاہور جت تاریخی مقامات کے نزدیک اورنج لائن منصوبے کی تعمیرات سے روک دیا تھا۔