لاہور:(آئی این پی) اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کو شروع کرنے کی وجوہات جاننے کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔
جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی جانب کے اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کراچی میں گرین بس کے لیے 17 ارب خرچ کیے جارہے ہیں اوراورنج لائن کے 250 ارب کیوں لگایا جا رہا ہے۔ صحت اور تعلیم کو نظر انداز کرکے اتنا مہنگا منصوبہ کیوں شروع کیا گیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عالیہ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے جیسا مہنگا منصوبہ کس بنیاد پر شروع کیا گیا اس بارے مواد طلب کرے اوراس کی روشنی میں مناسب حکم جاری کرے۔