خبرنامہ پنجاب

اورنج لائن ٹرین:پنجاب حکومت کا اپیل سپریم کورٹ میں دائرکرنےکا فیصلہ

لاہور: (آئی این پی) اورنج لائن ٹرین منصوبے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل تیار کر لی گئی ، پنجاب حکومت کی جانب سے اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی ۔ پنجاب حکومت کی طرف سے اورنج لائن ٹرین منصوبے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل تیار کر لی گئی ہے ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے یہ اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی ۔ طریقہ کار کے مطابق اپیل کی کاپی وزیر اعلٰی پنجاب محمد شہباز شریف کو بھجوا دی گئی ہے ۔ اپیل وزیراعلٰی محمد شہبازشریف کی حتمی منظوری کے بعد سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی جس میں ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کرنے کی درخواست کی جائے گی ۔