خبرنامہ پنجاب

اورنج لائن ٹرین سےدلبرداشتہ شہری نے خود کوگولی مارلی

لاہور(آئی این پی) اورنج لائن میٹروٹرین کے روٹ میں پراپرٹی آنے سے دلبرداشتہ شہری نے خود کو گولی مارلی‘تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا ۔بتایا گیا ہے کہ لاہور کے علاقہ نواب ٹا ؤن کے رہائشی عبدالقدیر کی دکان میٹرو اورنج لائن ٹرین کے روٹ میں آ گئی تھی جس پر وہ انتہائی افسردہ تھا‘پراپرٹی چھن جانے کا غم اسے موت کے منہ میں لے آیااس افسردگی سے تنگ آ کر اس نے اپنی جان لینے کی ٹھان لی اور اپنی کنپٹی پر بندوق رکھ کر گولی مار لی۔واقعہ کے بعدشہری کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹرز اس کی جان بچانے میں مصروف ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کی جانب سے روٹ سے متاثرہ افراد کو پراپرٹی کی قیمت کے تناسب سے انتہائی کم رقم ادا کی جا رہی ہے۔خیال رہے کہ اربوں مالیت کااورنج ٹرین منصوبہ کئی حوالے س انتہائی متنازعہ ہو چکا ہے جس پر اپوزیشن ا ور عام شہریوں نے متعدد بار اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔