لاہور (آئی این پی)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین پاکستان کا منصوبہ ہے،تاریخی ورثے کو متاثر نہیں ہونے دیںگے ،اس کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے ۔ چین کے قونصل جنرل یوبورن نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سےملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبہ پاکستان کا منصوبہ ہے،اس کی تکمیل سے شہری عزت سے سفر کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ منصوبے سے تاریخی مقامات کو متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ ادھرشہبازشریف کی زیرصدارت ایک اجلاس میں صحت عامہ کی سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کیلئے بنیادی اصلاحات کا فیصلہ کیا گیا۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کی خدمت عبادت سے کم نہیں،انہوں نے اسپتالوں میں مریضوں کو معیاری طبی سہولتو ں کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔