لاہور:(اے پی پی) معروف ماہر قانون خواجہ حارث نے اورنج لائن ٹرین کے خلاف کیسوں میں پنجاب حکومت کی وکالت چھوڑ دی ۔حکومت پنجاب نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے حوالے سے کیسز میں سینئر قانون دان خواجہ حارث کی خدمات حاصل کر رکھی تھیں ،اورنج لائن منصوبے کے خلاف عدالتوں میں متعدد درخواستیں زیر سماعت ہیں ۔
عدالت نے تاریخی مقامات پر نجی جائیدادوں کے حوالے سے حکم امتناع جاری کررکھا ہے ،اپنے فیصلے سے متعلق خواجہ حارث کا کہنا ہے کہ کچھ باتیں وکیل اور مؤکل کے درمیان ہوتی ہیں،انہوں نے حکومت کوباقاعدہ آگاہ کردیا ہے ۔