راولپنڈی: (ملت+اے پی پی) مسلم لیگ ق کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ اورنج لائن ڈالر بناؤ اور ڈالر کماؤ منصوبہ ہے۔ مسلم لیگ قاف کے رہنماء نے کہا کہ پنجاب کے حکمرانوں نے پچھلے نو سال میں بہت ظلم کئے، اگلے الیکشن کے بعد وہ نظر بھی نہیں آئیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نون لیگ کے لئے پاکستان صرف لاہور ہے، 666 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ میں سے آدھا لاہور کو دے دیا گیا ہے۔