اوچ شریف:(اے پی پی)بہاول پور کی تحصیل اوچ شریف میں ڈاکوؤں اورپولیس کےدرمیان مبینہ مقابلہ ہو۔جس میں 3ڈاکو مارے گئے۔پولیس کے مطابق نندے لال کےقریب 3مسلح ڈاکو شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہورہے تھے۔ تعاقب کرنے پر ڈاکوؤں نےمبینہ طورپر پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔پولیس کی جوابی فائرنگ میں تینوں ڈاکو مارے گئے۔ مارے جانےوالے ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ برآمد اور چھینی گئی موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے جبکہ لاشوں کو رولر ہیلتھ کمپلکس منتقل کردیاگیاہے۔