اوکاڑہ:(اے پی پی)فیصل آباد ، گوجرانوالہ :اوکاڑہ،فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں ٹریفک حادثات کے دوران چھ افراد جاں بحق اور ایک بچے سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق اوکاڑہ میں فیصل آباد روڈ پر ٹریفک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک نجی کمپنی کی مسافر بس نے مخالف سمت سے آنیوالے رکشہ کو ٹکر ماردی جس کے باعث رکشہ میں سوار تین افراد جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔ ملتان کے علاقہ جلال پور پیر والا روڈ پر تیزرفتار مسافر ویگن الٹ گئی،حادثے میں دو افراد جاں بحق اور ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا ،گوجرانوالہ میں کامونکی کے قریب ٹرک تلے آکر آٹھ سالہ بچہ شعیب جاں بحق ہوگیا،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔