خبرنامہ پنجاب

اوکاڑہ؛ 2 ٹرکوں میں تصادم؛ 2 افراد جھلس کر جاں بحق

اوکاڑہ:(ملت+اے پی پی) رینالہ خرد میں نیشنل ہائی وے بائی پاس پر 2 ٹرکوں میں تصادم کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی جس سے 2 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ اوکاڑہ کی تحصیل رینالہ خرد میں لاہور سے آنے والا ٹرک مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں دونوں ٹرکوں میں آگ لگ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں لاہور سے آنے والے ٹرک میں سوار 2 افراد موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق رینالہ خرد سے آنے والے ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جب کہ حادثہ تیز رفتاری کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔