خبرنامہ پنجاب

اوکاڑہ: حساس اداروں کی کارروائی ، 6 دہشت گرد ہلاک

اوکاڑہ (آئی این پی) اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں حساس اداروں کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ 2 اہلکار بھی زخمی ہوئے ۔ اوکاڑہ کے نواحی گاؤں اٹھائیس ایل ٹو میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر حساس ادارے نے کارروائی کی ۔ اس دوان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔ ان کی فائرنگ سے حساس ادارے کے 2 اہلکار بھی زخمی ہوئے ۔ دہشت گردوں سے راکٹ لانچر، بم بنانے کا سامان اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ۔ علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن کیا گیا۔