خبرنامہ پنجاب

اوکاڑہ: نوجوان کو آگ لگا دی

اوکاڑہ:(اے پی پی) قانون کے محافظوں کی موجودگی میں قانون کی دھجیاں تھانہ بی ڈویژن کی چوکی میں اڑائیں گئیں۔ لین دین کے تنازع پر رکشہ ڈرائیور ارشد کے مخالفین نے پولیس کو درخواست دی ۔ پولیس نے اللہ داد کالونی میں چھاپہ مار کر اس کے بھائی کو حراست میں لے لیا۔ اطلاع پر ارشد خود ہی تھانے پہنچ گیا جہاں تلخ کلامی پر مخالفین نے پولیس چوکی کے اندر ہی اس پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ آگ لگنے سے نوجوان کا 80 فیصد جسم جھلس گیا جسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ملزموں کے ساتھ پولیس اہلکار بھی چوکی کو تالہ لگا کر فرار ہو گئے۔