خبرنامہ پنجاب

اوکاڑہ: پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک،دوسرازخمی

اوکاڑہ (آئی این پی )اوکاڑہ کے نواحی قصبے حجرہ شاہ مقیم میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا اور دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ تیسرا فرار ہو گیا۔ ڈی پی او کے مطابق 3 ڈاکو سڑک پر درخت گرا کر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ اطلاع ملنے پر پولیس بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ جس پر ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو مشتاق ہلاک اور دوسرا زخمی حالت میں گرفتار ہو گیا جبکہ تیسرا ساتھی فرار ہو گیا۔ ہلاک و گرفتار ڈاکو سنگین نوعیت کے درجنوں مقدمات میں ملوث تھے۔