خبرنامہ پنجاب

اوکاڑہ : گھر کی چھت گرنےسے 2 خواتین جاں بحق

اوکاڑہ (آئی این پی) اوکاڑہ کے علاقے احمدآباد میں گھر کی چھت گرنے سے 2 خواتین جاں بحق جبکہ 2شدید زخمی ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کو اوکاڑہ کے علاقہ احمد آباد میں گھر کی چھت گرنے سے دو خواتین جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئیں۔ زخمیوں کو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق چھت گرنے کا واقعہ شدید آندھی اور بارش کے باعث پیش آیا ہے۔(اح)