خبرنامہ پنجاب

اوگراکے پٹرولیم کمپنیوں کو پیشگی وارننگ نوٹس جاری

اسلام آباد(آئی این پی)اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قلت کے پیش نظر تمام آئل کمپنیوں کو پیشگی نوٹس دیتے ہوئے وارننگ جاری کردی۔ہفتہ کو جاری نوٹس میں کہا گیا کہ محکمہ موسمیات نے سیلاب کی پیش گوئی کی ،سیلاب سے قبل پٹرول اور ڈیزل کا اسٹاک یقینی بنایا جائے،تمام کمپنیاں 20روز کی پٹرولیم مصنوعات سٹاک کریں،سیلاب میں قلت پر متعلقہ کمپنی کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔(خ م)