خبرنامہ پنجاب

آؤٹ آف ٹرن پروموشن کیس

لاہور: (ملت+اے پی پی) بحال ہونے والوں میں سابق ایس ایس پی سی آئی اے لاہور عمر ورک، ڈی آئی جی عمر اختر لالیکا اور ایس ایس پی رانا شاہد شامل ہیں۔ ایس پی منصور ناجی ، امتیاز سرور، اعجاز شفیع ڈوگر اور ایس پی جماعت علی بخاری بھی بحال ہو گئے۔ ایس پی راجہ بشارت، ایس پی رائے ضمیر سمیت 3 افسران سماعت کے دوران ریٹائر ہوئے جبکہ 12 ایس پیز آؤٹ آف ٹرن پروموشن کیس سے پہلے ریٹائر ہو چکے تھے۔ ذرائع کے مطابق آؤٹ آف ٹرن ترقیاں حاصل کر کے ریٹائر ہونے والے افسروں کو ایس پی کے عہدے کے مطابق تمام مراعات ملیں گی تاہم بحال ہونے والے افسران جلد ایک بار پھر میدان میں ہوں گے۔