لاہور:(اے پی پی)سلام لکھتا ہے شاعر تمہارے حسن کے نام ، بکھر گیا جو کبھی رنگ ِ پیرہن سرِ بام ، نامور شاعر فیض احمد فیض کی 105 یوم پیدائش منائی جا رہی ہے ۔13 فروری 1911 کو ضلع نارروال کے ایک گاوں میں پیدا ہونے والے فیض احمد فیض جنہیں اگر 20 ویں صدی کا عظیم ترین شاعر قرار دیا جائے تو شاید ہی کسی کو اعتراض کی ہمت ہو سکے ، فیض احمد فیص کی شاعری میں جمال و محبت ہے تو مظالم کے خلاف انقلاب کا رنگ بھی نمایاں نظر آتا ہے ۔متعدد تصانیف کے مصنف 20 نومبر 1984 کو اِس دار فانی سے کوچ کر گئے ، مقام فیض راہ میں کوئی جچا ہی نہیں، جو کوئے یار سے نکلے تو سوئے دار چلے ۔فیض نہ ہم یوسف نہ کوئی یعقوب جو ہم کو یاد کرے ،اپنا کیا کنعاں میں رہے یا مصر میں جا آباد ہوئے لیکن فیض شاید یہ نہیں جانتے تھے کہ وہ اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں تادیر یاد رہیں گے