خبرنامہ پنجاب

آج لاہور میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے

لاہور: (آئی این پی) آج سورج اور بادل آسمان پر آنکھ مچولی کھیلتے رہیں گے ۔ دن کے اوقات میں لاہور کے شہری علاقوں کا درجہ حرارت 39 پر ٹکا رہے گا ۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج آسمان پر بادل چھانے کی کوشش کرتے رہیں گے تاہم درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری جبکہ کم سے کم 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب کم ہو کر 53 فیصد جبکہ ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ تک رہے گی ۔