لاہور:(آئی این پی )پی آئی اےجوائنٹ ایکشن کمیٹی کا5رکنی وفدلاہورپہنچ گیا۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کاوفد آج وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سےملاقات کرےگا۔ چیئر مین جوائنٹ ایکشن کمیٹی سہیل بلوچ کا کہنا ہے کہ آج مذاکرات کے بعد اچھی خبر ہی دیں گے،صبح 10 بجے مذاکرات ہوں گے، امیدہےکہ حکومت کےساتھ مذاکرات کامیاب ہوجائیں گے۔ سہیل بلوچ نے وزیراعظم نوازشریف کاشکریہ اداکیا اور کہا کہ پی آئی اےکوسعدرفیق کےحوالےکرنےکامطالبہ بھی کیاتھا، ہم بھی پی آئی اےمیں جزاوسزاکانظام چاہتےہیں، ہمارامطالبہ تھا کہ ہمیں ایک سال کاوقت دیاجائے تو پی آئی اےکودوبارہ کامیاب ادارہ بنادیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارےپاس ایک اصلاحاتی پرواگرام ہےجوحکومت کےسامنےرکھیں گے، حکومت اورہم پی آئی اےکی بہتری چاہتےہیں، وزیراعظم بھی پی آئی اےکی بہتری چاہتےہیں، وزیراعظم نےمجھےکہاکہ پی آئی اےمیں کم ازکم 75 طیارےہونےچاہیئیں، وزیراعظم تک کچھ باتیں درست اندازمیں نہیں پہنچیں۔