خبرنامہ پنجاب

آف شور کمپنیاں: (ق) لیگ کے مونس الٰہی نیب کے سامنے پیش

آف شور کمپنیاں

آف شور کمپنیاں: (ق) لیگ کے مونس الٰہی نیب کے سامنے پیش

لاہور:(ملت آن لائن) مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی پاناما کیس کے سلسلے میں تفتیش کے لیے نیب کے سامنے پیش ہوگئے۔ نیب لاہور نے آج مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی کو پاناما لیکس میں 2 آف شور کمپنیاں سامنے آنے پر تفتیش کے لیے طلب کیا تھا۔ مونس الٰہی لاہور میں نیب کے دفتر پہنچے جہاں قومی احتساب بیورو کے حکام نے ان سے ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ نیب حکام نے مونس الٰہی سے کچھ دستاویزات بھی طلب کی ہیں جب کہ انہیں سوالنامہ بھی دیا گیا تھا۔ مسلم لیگ (ق) کے رہنما ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کے بعد نیب کے دفتر سے روانہ ہوگئے۔
علیم خان یکم مارچ کو طلب
دوسری جانب نیب لاہور نے آف شور کمپنی کیس میں تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کو بھی یکم مارچ کو طلب کر لیا ہے۔ نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عبدالعلیم خان ذاتی حیثیت سے پیش ہوں۔ نیب نے اس سے قبل بھی عبدالعلیم خان کو طلب کیا تھا تاہم انہوں نے اپنے وکیل اور فنانس سے متعلقہ لوگوں کو نیب بھجوادیا تھا۔