خبرنامہ پنجاب

اٹک:رشتےدارکا قتل؛ پھانسی دیدی گئی

اٹک (آئی این پی )ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں سزائے موت کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا۔مجرم بشیر نے دو ہزار ایک میں رشتے کے تنازع پر اپنی کزن کو قتل کردیا تھا۔ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں سزائے موت کے مجرم بشیر کو علیٰ الصبح تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ۔پھانسی کے موقع پر جیل اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ مجرم بشیر نے دو ہزار ایک میں رشتے کے تنازع پر اپنی کزن ذکیہ کو قتل کر دیا تھا۔مجرم کو مقامی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔ سزائے موت کے خلاف مجرم کی اپیل اعلیٰ عدالتوں نے مسترد کردی تھی جس پر مجسٹریٹ نے سزائے موت پر عملدرآمد کے حتمی وارنٹ جاری کردیئے تھے جس پر عملدرآمد کردیا گیا۔ جیل انتظامیہ نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا۔