اٹک (ملت + آئی این پی) اٹک میں رینجرز‘ پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ جمعرات کو پولیس کے مطابق اتک میں رینجرز ‘پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کیا آپریشن کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ برآمد کئے گئے اسلحہ میں تین رائفل‘ پانچ پستول اور گولیاں شامل ہیں۔ سرچ آپریشن مکوڑی اور ناڑہ کے علاقوں میں کیا گیا۔ (ن غ)