اٹک:(اے پی پی)اٹک کے علاقہ حسن ابدال میں خواتین کے تنازع نے میاں بیوی اوربیٹے کی جان لے لی،قاتل بھی زخمی ہو کر اسپتال پہنچ گیا۔ حسن ابدال میں خواتین کے تنازع پر تلخ کلامی لڑائی تک پہنچ گئی،پھوپھی زاد بھائی نے فائرنگ کرکے سابق یونین ناظم شوکت نذیر کو اہلیہ اور بیٹے سمیت قتل کر دیا،تاہم جوابی فائرنگ میں قاتل یاوربھی زخمی ہوگیا ۔ جسے پولیس نے گرفتار کر کے علاج کیلئے اسپتال منتقل کر دیا،جبکہ مقتولیم کی لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال حسن ابدال پہنچادی گئی ہیں۔