سرگودھا۔(ملت آن لائن) اپنا گھر ہاؤسنگ سکیم کیلئے سرگودھا میں جگہ کا انتخاب کیا جارہا ہے، کوشش ہوگی کہ لوگوں کو شہر کے قریب ترین علاقہ میں یہ سکیم تیار کرکے دی جائے ،یہاں پر ان لوگوں کو ضروریات زندگی کی تمام سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے، ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کیا ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی کوشش ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی شخص ایسا نہ رہے جس کو اپنا گھر میسر نہ آئے ،انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے بعد چین سے مالی امداد ملنے کے بعد پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہوگا اوردوسری طرف آئی ایم ایف سے قرضوں کا حصول بھی پاکستانی معیشت کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہوگا ،اس سلسلہ میں جلد ہی درخواستوں کی وصولی کا کام شروع کردیا جائیگا۔