خبرنامہ پنجاب

اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد قومی امنگوں کی تر جمانی ہوگا؛ سرور

لاہور:(ملت+آئی این پی) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن کے خلاف اپوزیشن کا اتحاد قومی امنگوں کی تر جمانی ہوگا ‘پنجاب میں بلدیاتی اداروں کوریموٹ کنٹرول سے چلانے کا حکومتی منصوبہ جمہو ریت کی نفی ہے ‘تحر یک انصاف قومی امنگوں کی تر جمانی کر رہی ہے قوم کو کسی صورت مایوس نہیں کر یں گے ۔ سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحر یک ملک میں ہر صورت کر پشن کا خاتمہ چاہتی ہے اس لیے کر پشن کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد قومی امنگوں کی تر جمانی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اس ملک سے کر پشن اور لوٹ مار کا خاتمہ نہیں ہوسکتا اس وقت تک ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل کا خاتمہ نہیں ہوسکتا بلکہ عوام کے مسائل میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہوتا رہیگا ۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو بھی کر پشن کے خلاف تحر یک میں تحر یک انصاف کے ہاتھوں کو مضبوط کر نا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جمہو ریت کا دعویٰ کر نیوالوں کو پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی آزادی اور خود مختاری کی راہ میں رکاوٹوں سے گر یز کر نا چاہیے ۔