خبرنامہ پنجاب

اپوزیشن کے مطالبات سننے چاہیں: حمزہ

لاہور: (ملت+اے پی پی) مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں سی پیک کے منصوبے مکمل ہونے پر خوشی ہے، پاکستان کی نسلیں سی پیک کو یاد رکھیں گی۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان کی قوم مسائل حل کرنے کے مطالبے کر رہی ہے۔ حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ اے پی ایس شہداء کی مائیں دہشت گردی کے خاتمے کا مطالبہ کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی قیادت میں معاشی ترقی کر رہے ہیں، پاکستانی عوام لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، سی پیک سے پاکستان مضبوط ہونے جا رہا ہے۔ حمزہ شہباز نے اس یقین کا اظہار کیا کہ لوڈ شیڈنگ کا جن بوتل میں بند ہو گا۔