راولپنڈی (آئی این پی ).اڈیالہ جیل راولپنڈی میں مجرم سعید خان کو پھانسی دے دی گئی ،سعید خان ولد محمد اشرف سیالکوٹ فوجی چھاؤنی میں حملے میں ملوث تھا۔ حملے کے دوران 5 فوجی اہلکار شہید ہوئے تھے، مجرم کو سزا فوجی عدالت نے 2012 میں سنائی تھی، سعید خان کو جمعے کی صبح اڈیالہ جیل میں پھانسی دی گئی سزا پر عمل کے بعدمجرم کی لاش لواحقین کے سپرد کر دی گئی۔