خبرنامہ پنجاب

اڈیالہ جیل میں قتل کے دو مجرموں کو پھانسی دے دی گئی

راولپنڈی (آئی این پی) اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پیر کی صبح قتل کے دو مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ۔ اڈیالہ جیل حکام کے مطابق قتل کے دو مجرموں طاہر حسین اور چن زیب کو پیر کی صبح پھانسی دیدی گئی ۔ دونوں مجرموں نے 2003 میں تھانہ صادق آباد راولپنڈی میں ایک ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر دو افراد کو قتل کردیا تھا ۔ جیل حکام کے مطابق پھانسی دینے کے بعد دونوں مجرموں کی موت کی تصدیق ہونے پر نعشیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں ۔