خبرنامہ پنجاب

اہلکار واپڈا دفتر کے سامنے کوڑا پھینک گئے

شیخوپورہ: (ملت+اے پی پی) بجلی کیوں کاٹی؟ ٹی ایم اے والے واپڈا پر برہم ہو گئے۔ ٹی ایم اے اہلکاروں نے انوکھے انداز میں غصہ نکالا۔ شہر بھر کا کوڑا کرکٹ جمع کر کے واپڈا پلازہ کے سامنے ڈھیر لگا دیا۔ ٹی ایم اے نے واپڈا کا تین کروڑ روپے بجلی کا بل ادا کرنا تھا۔ بل ادا نہ ہوا تو واپڈا نے ٹیوب ویلز اور ٹی ایم اے آفس کے کنکشن کاٹ دیئے جس سے شہریوں کو پانی کی سپلائی بند ہو گئی۔ بجلی کٹنے پر ٹی ایم اے نے شہر بھر کا کچرا واپڈا آفس کے سامنے پھینک دیا جس سے واپڈا کے افسران کی گاڑیاں دفتر کے اندر نہ جا سکیں اور پورے علاقے میں تعفن پھیل گیا۔