لاہور: (ملت+اے پی پی) مسافر زبیر حسین اور نصر اللہ نجی ائیر لائن کی پرواز 451 پر شارجہ سے نئی ایل سی ڈی لاہور لائے۔ جسے کلئیر کرانے پر لڑائی ہو گئی۔ مسافر نے الزام لگایا کہ ذاتی استعمال کے لیئے ایل سی ڈی لایا ہوں، کسٹم عملے نے رشوت مانگی۔ کسٹمز افسر عباس حسین شاہ اور محمد حبیب کا مؤقف ہے کہ مسافر سے رشوت نہیں بلکہ جائز ڈیوٹی ٹیکس مانگا تھا۔ لڑائی ہنگامہ آرائی کے بعد اے ایس ایف، پولیس اور افسران موقع پر پہنچ گئے لیکن کسی نے بھی بیچ بچاؤ نہ کروایا۔