ایان علی پیش نہ ہوئی تو اشتہاری قرار دیدیا جائے گا،عدالت
راولپنڈی:(ملت آن لائن) عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایان علی پیش نہ ہوئیں تو انہیں اشتہاری قراردے دیا جائےگا۔ راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی، تاہم ڈالر گرل ایان علی آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئیں۔ سماعت کے دوران عدالت نے ایان علی کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے ان کی آج کی حاضری معاف کردی۔
ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری
کسٹم عدالت نے ڈالر گرل کو پیشی کا آخری موقع دیتے ہوئے کہا کہ اگر ملزمہ آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئیں تو انہیں اشتہاری قرار دے دیا جائے گا۔ بعدازاں ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت 22 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔ واضح رہے کہ ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد سے دبئی جاتے ہوئے بینظیر بھٹو ایئرپورٹ پرکرنسی اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت میں ان کے خلاف کیس کی سماعت جاری ہے جس میں وہ پیش نہیں ہورہیں جس پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاچکے ہیں۔
ایان علی پیش نہ ہوئی تو اشتہاری قرار دیدیا جائے گا،عدالت