خبرنامہ پنجاب

ایان علی کیس:مقتول انسپکٹرکی اہلیہ نےعدالت میں درخواست دائرکردی

راولپنڈی :(اے پی پی) کرنسی اسمگلنگ کیس میں مقتول انسپکٹرچودھری اعجاز کی اہلیہ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں درخواست دائر کردی.کرنسی اسمگلنگ کیس میں مقتول انسپکٹرچودھری اعجاز کی اہلیہ کا بیان ریکارڈ کرانے کا فیصلہ، مقتول انسپکٹر کی بیوی صائمہ اعجاز نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد نوید ڈار کی عدالت میں درخواست جمع کرادی.مقتول کی بیوی کا کہنا ہے کہ ایک سال گزر گیا ہے پولیس بیان ریکارڈ نہیں کررہی ہے، مقتول انسپکٹر کی بیوی کا کہنا ہے کہ اس کا خاوند کرنسی اسمگلنگ کیس میں اہم گواہ تھا.درخواست گزار صائمہ اعجاز کا کہنا ہے کہ وہ کرنسی کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرانا چاہتی ہے،عدالت نے صائمہ اعجاز کی درخواست منظور کر لی.عدالت نے ایس ایچ او وارث خان کو ریکارڈ سمیت 13 مئی کو طلب کر لیا.چودھری اعجاز کو گذشتہ سال اس کے گھر میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا.