خبرنامہ پنجاب

ایف آئی اے اینٹی کرپشن یونٹ نےایس ڈی او کورشوت لینے پرگرفتارکرلیا

اسلام آباد:(آئی این پی) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اینٹی کرپشن یونٹ نے ایس ڈی او( آئیسکو) فضل ستار کو رشوت لینے پر گرفتار کرلیا۔بدھ کو ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی کرپشن یونٹ نے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے ایس ڈی او فضل ستار کو رشوت لینے پر گرفتار کرلیا۔مذکورہ ایس ڈی او نے شہری سے بل کی درستگی کیلئے 50ہزار روپے رشوت لی تھی۔(خ م+ر ڈ)