لاہور (ملت + آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ سے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر کر رقم بٹو رنے والے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر ایف آئی اے نے احاطہ عدالت سے حراست میں لے لیا۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے کیس کی سماعت کی ۔ ملزم عارف محمود کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ مقدمہ بے بنیاد ہے اس لیے درخواست ضمانت منظور کی جائے۔جبکہ سرکاری وکیل نے بتایا کہ ملزم سادہ لوح لوگوں سے پیسے لیکر لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث ہے۔جس پر فاضل عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ ملزم جیسے کمرہ عدالت سے باہر نکلا تو ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا۔