راولپنڈی (آئی این پی) ایف آئی اے کے انسداد انسانی سمگلنگ سیل نے راولپنڈی کی کچہری کے احاطے سے انسانی سمگلنگ میں ملوث ریڈ بک میں شامل جعلی خاتون وکیل کو گرفتار کرلیا‘ گرفتار خاتون غیر قانونی انسانی سمگلنگ کے دھندے میں ملوث تھی اور اس کی گرفتاری پر دس لاکھ روپے انعام بھی تھا۔ ہفتہ کو ایف آئی اے کے مطابق انسداد انسانی سمگلنگ سیل نے کارروائی کے دوران ریڈ بک میں شامل جعلی خاتون وکیل کو گرفتار کرلیا۔ شازیہ اعجاز نامی جعلی وکیل کو راولپنڈی کی کچہری کے احاطے سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتاری ملزمہ ایف آئی اے کو پندرہ مقدمات میں مطلوب تھی ملزمہ سادہ لوح لوگوں کو کینیڈا‘ آسٹریلیا اور اٹلی بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹور چکی ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار خاتون غیر قانونی انسانی سمگلنگ کے دھندے میں ملوث ہے خاتون کی گرفتاری پر دس لاکھ روپے انعام بھی تھا۔ (ن غ)