خبرنامہ پنجاب

ایف آئی اے کی لاہورمیں کارروائی، 5انسانی سمگلرگرفتار

لاہور: (ملت+ آئی این پی) ایف آئی اے نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے ریڈ بک میں شامل ملزموں سمیت 5انسانی سمگلر گرفتار کر لیے ۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس دوران بشارت، لیاقت ، ججی اور عرفان نامی ملزم کو گرفتار کر لیا ایف آئی اے زرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں بعض ریڈ بک میں شامل ہیں اور انسانی سمگلنگ کا کام بھی کرتے ہیں جنہیں خفیہ اطلاعات پر گرفتار کیا گیا ہے اور اب مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق لاہور ، گجرات اور منڈی بہاالدین سے ہے ۔