خبرنامہ پنجاب

ایف آئی اے:5انسانی اسمگلرزگرفتار

اسلام آباد (آئی این پی) ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے راولپنڈی کے علاقے رحمان آباد میں ٹریول ایجنسی پر چھاپہ مار کر 5انسانی اسمگلر گرفتار کرلئے ۔ جمعہ کو ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اسلام آباد مظہر کاکاخیل کے مطابق ایف آئی اے انسانی سمگلنگ سیل نے رحمان آباد میں ٹریول ایجنسی پر چھاپہ مار کر پانچ انسانی سمگلرز گرفتار کرلئے، ملزمان کے قبضے سے 7پاسپورٹس، جعلی ویزے، مہریں اور دستاویزات برآمد کرلی گئی ہیں، ملزمان سادہ لوح لوگوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹور چکے ہیں، ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا۔