کوٹری:(آئی این پی )ایف آئی اے سائبر کرائم یونٹ نے کوٹری میں کارروائی کرکے فیس بک پر رشتے داروں کے نام سے قابل اعتراض مواد شائع کرنے والے دو ملزماں کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ملزمان میں امجد عالم میمن اور عطا محمد شامل ہیں ۔ملزمان نے اپنے رشتے داروں کے نام سے فیس بک پر قابل اعتراض مواد شائع کیا تھا اور ان کی جانب سے ہی شکایت کی گئی تھی جس کے بعد یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ۔