خبرنامہ پنجاب

ایف بی آر کاٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد:(آئی این پی )ایف بی آر نے ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوروں کے خلاف آئندہ ہفتے سے کریک ڈاوٴن کا آغاز کیا جائے گا۔ ایف بی آر نے ٹیکس چوروں اورٹیکس نادہندگان کے خلاف شکنجہ کسنے کی تیاری کرلی ہے ،ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس نادہندگان کو اکیس مارچ تک تمام ٹیکس واجبات ادا کرنے کے لیے نوٹسزجاری کیے جاچکے تھے۔ تاہم اب ایف بی آرنے تمام متعلقہ چیف کمشنرز اورریجنل ٹیکس آفیسرز کو ہدایت کی ہے کہ ان ٹیکس نادہندگان اور ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے آئندہ ہفتے سے کریک ڈاوٴن کا آغاز کردیا جائے گا ۔