خبرنامہ پنجاب

ایل ڈی اے کے افسر کو یونین اہلکار کی جانب سے تھپڑ مارنے کا معاملہ مزید بگڑنے لگا

لاہور (ملت +‌ آئی این پی) ایل ڈی اے کے افسر کو یونین اہلکار کی جانب سے تھپڑ مارنے کا معاملہ مزید بگڑنے لگا ‘افسران نے 7 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا، سی بی اے یونین کے خلاف سخت کارروائی اور حلف برداری کی تقریب منسوخی کا مطالبہ شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران کی جانب سے مشترکہ طور پر چیف انجنیئر ایل ڈی اے اسرار سعید کو باضابطہ مطالبات کا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا گیا ہے۔ ایل ڈی اے افسران کی جانب سے 7 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ میں سی بی اے ولائیت خان، نعیم اللہ، رانا ارشاد کی معطلی اور تادیبی محکمانہ کارروائی کا مطالبہ شامل ہے۔ چارٹر آف ڈیمانڈ میں سی بی اے کے دفتر کو ایل ڈی اے آفس سے فوری طور پر دوسری جگہ منتقل کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔