لاہور (ملت + آئی این پی) ایل ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ نے لبرٹی اور دوپٹہ مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ‘ تجاوزات کی مد میں تین ٹرک سامان قبضے میں لے لئے ۔تفصیلات کے مطابق لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ انفورسمنٹ نے لبرٹی میں سرکاری اراضی اورگزرگاہوں میں قائم کی گئی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا ۔ عملے نے دوران آپریشن لبرٹی اورڈوپٹہ مارکیٹ سے سامان کے تین ٹرک قبضے میں لے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ ایل ڈی اے باسط نذیرکی سربراہی میں عملے اور پولیس نے آپریشن کیا ۔ سرکاری اراضی پرقائم کی گئی تجاوزات کو ختم کرکے راستوں کو کلیئر کرا دیا گیا۔