لاہور (ملت + آئی این پی) لاہور ڈویلپمنٹ اتھار ٹی کی مختلف رہائشی سکیموں میں واقع22 کمر شل پلاٹ مجموعی طور پر27 کروڑ69 لاکھ33ہزار روپے میں نیلام کر دئیے گئے ۔ سب سے زیادہ بولی محمد علی جوہر ٹاؤن سکیم کے بلاک جی فور میں واقع 60مربع میٹر رقبے کے کارنر پلاٹ نمبر798-B کے لئے دی گئی۔اس کی بولی کی ابتدائی قیمت40 لاکھ روپے فی مرلہ رکھی گئی تھی جبکہ یہ40 لاکھ15ہزار روپے فی مرلہ کے حساب سے مجموعی طور پرایک کروڑ15لاکھ 26ہزارروپے میں نیلام ہوا۔گلبرگ‘ جو ہر ٹاؤن ‘پیکیجز کوارٹرز والٹن ‘جوبلی ٹاؤن ‘ سبزہ زار‘گجر پورہ اور موہلنوال ہاؤسنگ سکیموں میں واقع کمر شل پلاٹوں کا نیلام عام ایل ڈی اے کمیونٹی سنٹر 239-A نیو مسلم ٹاؤن نزد ایوبیہ مارکیٹ میں منعقد ہو ا جس کی نگرانی ایل ڈی اے کی آکشن کمیٹی کے ارکان ڈائریکٹر فنانس فارقلیط میر‘ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ سیدندیم اختر زیدی ‘ ڈائریکٹرز اسٹیٹ مینجمنٹ عبد الستار خان ‘عثمان غنی ‘ محمد نعمان خان اورخواجہ توقیرحسن ‘ڈائریکٹرز لینڈ ڈویلپمنٹ عاصم سلیم اورمعظم رشید ‘ڈپٹی ڈائریکٹر سیلز اینڈ الاٹمنٹ خرم یعقوب اور دیگر متعلقہ افسران نے کی۔ نیلام عام کے دوران بولی میں حصہ لینے کے خواہشمند73حضرات نے زر ضمانت جمع کروائی۔نیلامی شروع ہونے سے پہلے نیلام عام کی شرائط پڑھ کر سنائی گئیں۔نیلامی میں شہریوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا ا ور ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر بولی دی ۔