لاہور۔22 جون(اے پی پی )لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈ کوارٹرز ) سمیعہ سلیم نے7 افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں ، ڈپٹی ڈائریکٹر عزیر بن طارق کو ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ فور میں تعینات کر دیا ہے جبکہ یہاں سے محمد جنید کو تبدیل کر کے ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ تھری میں لگا دیا ہے ، ڈپٹی ڈائریکٹر ریکوری سرمد ضمیر خان کا تبادلہ کر کے انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر پروکیورمنٹ تعینات کر دیا ہے اور ڈپٹی ڈائریکٹر سی ایند آئی عمر فاروق سے اس عہدے کا اضافی چارج واپس لے لیا ہے ، تقرری کے منتظر ڈپٹی ڈائریکٹر یاور بشیر ورک کو ڈائریکٹوریٹ آف ریکوری میں تعینات کر دیا ہے ، ریکارڈ سفٹنگ سیل میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر رابیل بٹ کا تبادلہ ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ (ایونیوون )میں کر دیا ہے ، اربن پلاننگ یونٹ ‘ ون ونڈو سیل میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمیر بن سعد کا تبادلہ کر کے ان کی خدمات چیف میٹروپولیٹن پلانر کے سپرد کر دی ہیں جبکہ یہاں سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ربیعہ خالد کو تبدیل کر کے ان کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر اربن پلاننگ یونٹ‘ ون ونڈو سیل میں تعینات کر دیا ہے۔