خبرنامہ پنجاب

ایم کیوایم کے3 رہنماؤں کےنام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست

لاہورہائی کورٹ:(اے پی پی)لاہورہائی کورٹ نےفاروق ستار سمیت ایم کیو ایم کے 3 رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کر دی ۔ ایم کیو ایم کے رہنماؤں فاروق ستار ، خواجہ اظہار اور خالد مقبول صدیقی کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے دائر درخواست کی سماعت جسٹس یاور علی نے کی۔ درخواست گزار بیرسٹر علی گیلانی نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایم کیوایم کے تینوں رہنما شریک ملزم ہیں، انہوں نے اپنے قائد کے پاکستان مخالف بیانات کی توثیق کی ، ان کے نام بھی ای سی ایل میں شامل کیے جائیں ۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سےمزید دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 19ستمبر تک ملتوی کر دی ۔