لاہور(اے پی پی)پنجاب کےگورنرمحمد رفیق رجوانہ کاکہناہے کہ ایم کیو ایم کامستقبل کیا ہو سکتا ہے یہ تو کوئی نجومی ہی بتا سکتا ہے،نیب والوں کو صرف اپنا کام کرنا چاہئے،ہر ادارہ اپنا اپنا کام کرے تو ہی بہتر ہو گا۔ لاہورمیں گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کےمستقبل کےحوالےسےکوئی نجومی ہی بتا سکتا ہے۔ محمد رفیق رجوانہ نے مزید کہا کہ اسکول بند کرنا کسی مسئلے کا حل نہیں ہے،مسائل بات چیت سے حل ہوتے ہیں۔
نیب والوں کو صرف اپنا کام کرنا چاہئے،ہر ادارہ اپنا اپنا کام کرے تو ہی بہتر ہو گا۔