لاہور:(اے پی پی) اینٹی کرپشن پنجاب نے صوبے میں احتساب کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا، 2002 ءسے بند کیسز دوبارہ کھولے جائیں گے، زیر التواء مقدمات جلد نمٹانے کے لئے تیاریاں شروع کردی گئیں۔ پنجاب میں احتساب کا عمل تیز ہو اور صحیح ہو،یہ جذبہ لئے محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب ہوئی متحرک اور فیصلہ کیا گیا کہ 2002 سے بند اور زیر التواء مقدمات جلد نمٹانے جائیں۔ محکمہ اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق 14 سال سے بند اور زیر التواء مقدمات کی تعداد تقریباً تین ہزار بنتی ہے، یہ کیسز جلد نمٹانے کے لئے ڈی جی اینٹی کرپشن نے سیکرٹری سروسز سے افرادی قوت بھی مانگ لی ہے،جس میں پانچ سو اہلکار اور دو سو انسپکٹر رینک کے افسران شامل ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن نے لاہور، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی ریجن کے ڈائریکٹرز پر مشتمل ٹیمیں بھی قائم کردی ہیں۔