خبرنامہ پنجاب

اینٹی کرپشن پنجاب کی کارروائی

لاہور: (ملت+اے پی پی) اینٹی کرپشن پنجاب نے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے 30 ملازمین کو رات گئے حراست میں لیا جن پر الزام ہے کہ وہ بھاری رشوت دے کر ملازم ہوئے۔ ان ملازمین سے مزید تحقیقات جاری ہیں اور تحریری طور پر معلوم کیا جا رہا ہے کہ کن افسران کو رشوت دی گئی اور کتنی رشوت دی گئی جس کے بعد تفتیش کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ان ملازمین بارے لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں مالی بد عنوانیوں میں بھی ملوث پائے جانے کی شکایات بھی تھیں۔ ذرائع کے مطابق تحریری بیان حاصل کرنے کے بعد ملازمین کو گھروں میں واپس جانے کی اجازت دے دی گئی۔