خبرنامہ پنجاب

این اے 110، خواجہ آصف نےفاروق ایچ نائیک کی خدمات حاصل کرلیں

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے این اے 110سیالکوٹ سے متعلق انتخابی عذرداری کیس میں پیپلز پارٹی کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی خدمات حاصل کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق این اے 110سیالکوٹ سے متعلق انتخابی عذرداری کیس میں تحریک انصاف کے بعد وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بھی پیپلز پارٹی کے وکیل کی خدمات حاصل کرلی ہیں،فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ خواجہ آصف سے بات ہو گئی ہے کیس میں ان کا دفاع کروں گا۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے عثمان ڈار نے بھی اس کیس میں پیپلز پارٹی کے ہی وکیل بابر اعوان کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں۔(اح)