این اے 120 میں فوج کی زیرِنگرانی انتخابی سامان کی ترسیل
لاہور(ملت آن لائن)این اے 120 میں ضمنی انتخاب کا معرکہ کل ہو رہاہے جس کے لیے فوج کی زیرِنگرانی انتخابی سامان کی ترسیل کی جارہی ہے۔
لاہور کے اہم سیاسی حلقے این اے 120میں ضمنی انتخاب کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔پولنگ کے لیے انتخابی عملے کو بیلٹ پیپرز،ووٹر لسٹیں،اسٹیشنری،بیلٹ باکسزاور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جارہا ہے۔ صوبائی الیکشن کمیشن کے دفترکی سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کرکے کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو اندر آنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ فوجی کی نگرانی میں پریزائڈنگ افسر انتخابی سامان متعلقہ پولنگ اسٹیشنز لے جارہے ہیں۔
انتخاب کے لیے ساڑھے تین لاکھ بیلٹ پیپرز فوج کی سیکورٹی میں ریٹرنگ افسر کے دفاتر پہنچائے گئے ۔الیکشن کمیشن نے حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا ہے۔حلقے میں ووٹرز کی کلُ تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 633 ہے۔ مذکورہ انتخاب میں 21 پولنگ اسٹیشنز پر پہلی بار 50بائیومیٹرک ووٹنگ مشینوں کا تجرباتی بنیادوں پر استعمال کیا جارہا ہے۔
سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن)اور تحریک انصاف میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔انتخاب میں کلُ 44امیدوار میدان میں ہیں جو اپنی جیت کو کامیاب بنانے کے لیے ووٹرز کو اپنے حق میں قائل کررہے ہیں۔
پولنگ کے لیے انتخابی عملے کو بیلٹ پیپرز،ووٹر لسٹیں،اسٹیشنری،بیلٹ باکسزاور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جارہا ہے۔ صوبائی الیکشن کمیشن کے دفترکی سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کرکے کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو اندر آنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ فوجی کی نگرانی میں پریزائڈنگ افسر انتخابی سامان متعلقہ پولنگ اسٹیشنز لے جارہے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا ہے۔حلقے میں ووٹرز کی کلُ تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 633 ہے۔ مذکورہ انتخاب میں 21 پولنگ اسٹیشنز پر پہلی بار 50بائیومیٹرک ووٹنگ مشینوں کا تجرباتی بنیادوں پر استعمال کیا جارہا ہے۔